پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی: شہلا رضا

پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی: شہلا رضا

  

حیدرآباد (این این آئی)سندھ وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے لیے تیار ہی نہیں تھی بلکہ ہمارے کہنے پر الیکشن میں حصہ لیا۔حیدر آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہلا رضا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کھل کر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔شہلا رضا نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنی ہوں، خواہش تھی خواتین کے لیے کام کروں۔شہلا رضا نے کہا کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -