کیا امیر تیمور واقعی عثمان بزدار کے چچا ہیں اور ان کیلئے عہدہ تخلیق کیا گیاہے ؟ سینئر صحافی نے اصل کہانی بیان کر دی 

کیا امیر تیمور واقعی عثمان بزدار کے چچا ہیں اور ان کیلئے عہدہ تخلیق کیا گیاہے ...
کیا امیر تیمور واقعی عثمان بزدار کے چچا ہیں اور ان کیلئے عہدہ تخلیق کیا گیاہے ؟ سینئر صحافی نے اصل کہانی بیان کر دی 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کالم نویس اور مصف منصور آفاق کا مقامی اخبار ’ جنگ ‘ میں کالم شائع ہواہے جس میں انہوں نے عثمان بزدار اور سی ایس پی افسر امیر تیمور کو چچا اور بھتیجا قرار دیئے جانے پر حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے حقائق بیان کر دیئے ہیں ۔

منصورآفاق کا اپنے کالم میں کہناتھا کہ شور برپا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ احباب کو پتہ نہیں جنوبی پنجاب سے کیا مسئلہ ہے،اس کے مسائل حل کرنے پر بیورو کریسی تیار ہی نہیں۔ جب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا گیا تو اس میں بیس کے قریب محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈیشنل آئی جی اور دیگر افسروں کی تقرریاں کی گئیں مگر کچھ عرصہ کے بعد سات سیکرٹریز کو واپس بلا لیا گیا کہ ان کےلئے ابھی قانون سازی نہیں کی گئی۔ حیرت ہے کہ جب سیکرٹریٹ بنانے کی قانون سازی کی گئی تھی تو اس میں یہ محکمے کیوں چھوڑ دئیے گئے تھے اور اگر چھوڑ دئیے گئے تو سیکریٹری تعینات کس قانون سے ہوئے تھے۔ بیورو کریسی نے اس سلسلے کو مذاق کیوں بنا رکھا ہے۔

 ان محکموں کے رولز آف پروسیجر کیوں نہیں بنائے گئے۔ یقیناً وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس بات پر باز پرس کی کہ یہ کیا ہورہا ہے۔سات محکمے فعال ہونے سے پہلے کیسے ختم ہو گئے۔ انہیں اپنے طریقہ کار سے بیورو کریسی نے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہیں ہوئے۔ پولیس کے محکمے کی کارگردگی بہتر بنانے کےلئے وہاں کنٹریکٹ پر کسی کو لگانے کے بارے میں سوچا گیا تو اس میں غلط کیا ہے، اچھے ریٹائرڈ افسران کی دوبارہ تعینانی ہمارے نظام کا حصہ ہے۔ اگر جنوبی پنجاب میں ایک اچھے افسر کی دوبارہ تعیناتی کیلئے کچھ ہوا تو شور ہونے لگا، پھراس اچھے افسر کو بزدار صاحب کا چچا بنا دیا گیا۔ عثمان بزدار کے والد کے دو بھائی اسلم خان بزدار اور خالد خان بزدار تھے۔ ان میں سے اسلم خان بزدار ان کے سسر بھی ہیں۔

عثمان بزدار ، بزدار قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور میرے دوست اور تہذیبی محقق سعید بزدار کے بقول پنجاب میں کوہ سلمان کے دامن پاورتی میں ایک لاکھ کے قریب بزدار آباد ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں تقریباً یہ قبیلہ چار لاکھ لوگوں کا قبیلہ ہے، چونکہ عثمان بزدار کے والد اس قبیلے کے سردار تھے اور ان کے بعد اب عثمان بزدار سردار ہیں‘ اس حوالے سے تو اس قبیلے کا ہر شخص ان کا رشتہ دار ہے جہاں تک وستی بزدار کے رہنے والے امیر تیمور کا تعلق ہے تو وہ عثمان کا چچا نہیں رشتہ دار ضرور ہے۔ امیر تیمور آصف بزدار جو ایک سی ایس پی افسر ہیں‘ ان کے سگے بھائی ہیں اور ایک دیانت دار افسر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -