بھارتی وزیراعظم مودی بے گناہوں کا قاتل ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

بھارتی وزیراعظم مودی بے گناہوں کا قاتل ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور
بھارتی وزیراعظم مودی بے گناہوں کا قاتل ہے ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بے گناہوں کا قاتل ہے ،خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون آلود کردیا،بھارتی گجرات کے مسلمانوں کے قتل کا مجرم بھی مودی ہے،بنگلہ دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کے چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے بنگلہ دیش میں مودی کیخلاف مظاہروں کی ویڈیوبھی پوسٹ کردی، چودھری محمد سرور کااپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کیلئے بڑا خطرہ بن چکا ہے،امت مسلہ کو کشمیریوں اوربھارتی مسلمانوں کیلئے آواز بلندکرناہوگی،کشمیرمیںہونے والے مظالم سب سے بڑی دہشتگردی ہے ،کوئی شک نہیں بھارت دہشتگردوں کا بڑا سہولت کار ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -