قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلے کورونا ٹیسٹ کی ...
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی آفیشلز پر مبنی 34 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سیریز کھیلنے کیلئے پہنچ گیاہے جہاں ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ منفی آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز جوہانسبرگ پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا سیمپلز اکھٹے کیے اور ٹیم کو کورونا ایس او پیز کے تحت ہوٹل میں قیام کروایا ۔ کورونا ٹیسٹ کے نتائج تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے منفی آئے ہیں ۔سکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں ۔پاکستانی اسکواڈ کل سے سپراسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغازکرے گا۔

قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقا کے وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے ہوگا جبکہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے دو اپریل کو ہوگا۔

مزید :

کھیل -