لیگی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کل اینٹی کرپشن میں طلب

لیگی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کل اینٹی کرپشن میں ...
لیگی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کل اینٹی کرپشن میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کو کل اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکام اینٹی کرپشن کاکہناہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے اندارج مقدمہ کے دو ریفرنس بھیج دیئے، ڈی سی کاکہناہے کہ مائزہ حمید کے شوہر محکمہ انہار کی 63 کنال اراضی پر قابض ہیں ، ریفرنس کے مطابق زاہد دولتانہ 15سال سے محکمہ انہار کی 48ایکڑ زمین پر قابض ہیں ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کاحکم دیدیا۔