امریکی یونیورسٹی میں 700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف، درسگاہ کروڑوں ڈالر ہرجانہ دینے کو تیار
نیویارک (ویب ڈیسک)امریکہ کی بڑی یونیورسٹی میں 700 سے زائد نوجوان طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے جنہیں انتظامیہ روکنے پر مکمل ناکام رہی ہے جس کے پیش نظر بھاری رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کیلئے رضا مندی بھی ظاہر کر دی گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق700 سے زائد طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات امریکہ کی ’’ سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی ‘‘ میں رونما ہوئے اور اب ادارہ جنسی زیادتی روکنے میں ناکامی پر 85 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی ادائیگی پر رضا مند ہوگیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے میں جنسی زیادتیوں کے واقعات کے ازالے کے طور پر ادا کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔
زیادتی کی شکار طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کر رکھا تھا، جس میں یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر پر 1990 سے 2016ء کے دورانیے میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں 26 سال کے دورانیے میں زیادتی کا شکار ہونے والی 710 طالبات نے الزامات عائد کیے۔یونیورسٹی کی سابقہ طالبات کی جانب سے جنسی زیادتی الزامات کی زد میں آنے والا ڈاکٹر ماہر امراضِ نسواں ہے۔