پاکستان میں کورونا سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع، یہ کن لوگوں کو دیے جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

پاکستان میں کورونا سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع، یہ کن لوگوں کو دیے جائیں گے؟ آپ ...
پاکستان میں کورونا سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع، یہ کن لوگوں کو دیے جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس نادرا کی جانب سے وزارت قومی صحت کے تعاون سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق کراچی میں نادرا کے تینوں میگا سنٹرز (ڈیفنس، نارتھ ناظم آباد، سیمنز) پر سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ میگا سنٹرز سے 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ٹوکن کے ذریعے  سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -