مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا

مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا
مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہڈیارہ کے علاقہ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نو سالہ بچہ عثمان جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد دین نامی شہری کے بھتیجے خالد کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے دو گولیاں احمد دین کے بیٹے عثمان کو جالگیں ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر نامعلوم افرا دکے خلاف درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -