اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،کتنے علاقوں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ؟شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چار میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں آج رات تک لاک ڈاون کردیا جائے گا جبکہ سواں گارڈن ،پی ڈبلیو ڈی اور سیکٹر جی 6میں بھی لاک ڈاون کیا جائے گا ۔
نجی نیوز چینل جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے جبکہ یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب بھی نہیں ہو سکے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور اس وقت شہر میں چھ ہزار فعال کیسز موجود ہیں ۔
RED ZONES in Islamabad ???? https://t.co/IyxbmR1Kbq
— District Health Officer Islamabad (@DhoIslamabad) March 28, 2021
اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے۔
ALERT: Our data has always shown children with infection, it's nothing new. Since the beginning a total of 8034 children from 0 to 10 years age have been diagnosed with COVID19 in Islamabad.
They are major contributors of transmission.. FYI. @nhsrcofficial pic.twitter.com/UVZIt7V4bs
— Zaeem Zia MD-MPH (@ZaeemZia) March 27, 2021