پنجاب میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں

پنجاب میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں
پنجاب میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے صوبہ پنجاب میں پرائیویٹ اور سرکاری میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردیں۔ 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سلسلہ دو ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ طبی اداروں میں تدریسی عمل 11 اپریل تک ملتوی رہے گا جس کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس دوران طبی اداروں کے ڈاکٹرز اور نرسز ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیں گی۔ تمام طبی تعلیمی اداروں میں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے واضح کیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق  ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -