لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 23فیصد لیکن پشاور میں مثبت کیسز کی شرح کیا ہے؟ تشویشناک خبر آگئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 28 اور سوات میں 26 فیصد ہوگئی۔جیو نیوز کے مطابق نوشہرہ میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 19 فیصد، بونیر میں 16 فیصد، مردان اور مالاکنڈ میں 12 فیصد جب کہ باجوڑ، چارسدہ اور صوابی میں 11 فیصد ہے۔وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر پشاور، مردان اور سوات میں ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔