نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا
نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نہر سویز میں پھنسے تائیوں کے  بحری جہاز  کو نکال لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نہر سویز میں پھنسے تجارتی بحری جہاز کو نکالنے کا کام گزشتہ چند روز سے جاری تھا۔تائیون کے بحری جہاز کے نہر سویر میں پھنسنے سے  200 سے زائد بحری جہاز نہر سویز میں رکے رہے۔سویز کینال میں بحری جہاز کے پھنسنے سے روزانہ کی بنیاد پر ہ نو ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  نہر سوئز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔دوہزار ٹن وزنی یہ دیوہیکل مال بردار بحری جہاز گزشتہ ہفتے منگل کے روز نہر سوئز عبور کرتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ بند ہوگئی تھی۔