افغان طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل بھی آگیا 

افغان طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل بھی آگیا 
افغان طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل بھی آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قبول کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان پارٹیوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے جامع بات چیت کی حمایت کی، دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔
افغانستان سے فوجیوں کی واپسی سے متعلق طالبان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دارانہ ہونی چاہئے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔

مزید :

قومی -