مودی کا دورہ بنگلہ دیش، اب تک کتنے مظاہرین ہلاک ہوچکے؟ افسوسناک خبر سامنے آگئی

مودی کا دورہ بنگلہ دیش، اب تک کتنے مظاہرین ہلاک ہوچکے؟ افسوسناک خبر سامنے ...
مودی کا دورہ بنگلہ دیش، اب تک کتنے مظاہرین ہلاک ہوچکے؟ افسوسناک خبر سامنے آگئی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر سیکیورٹی فورسز کے مظاہرین  پر تشدد سے اب تک 11 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے واپس جانے کے بعد بھی بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام نے ملک گیر ہڑتال کی، سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس تشدد کے باعث تین روز میں گیارہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔مظاہرین نے ڈھاکہ چٹاگانگ ہائی وے بند کیا، کئی مقامات پر ٹائر جلائے جبکہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔مظاہرین کی جانب سے ٹرین پر بھی حملہ کیا گیا۔متعدد جگہوں پر مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا۔

مزید :

بین الاقوامی -