” مرچ گوشت “ نام بھی تیکھا ۔۔۔۔ مزہ بھی تیکھا 

 ” مرچ گوشت “ نام بھی تیکھا ۔۔۔۔ مزہ بھی تیکھا 
 ” مرچ گوشت “ نام بھی تیکھا ۔۔۔۔ مزہ بھی تیکھا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کچن کارنر میں ہم آپ کیلئے روز ایک ایسی ذائقے دارڈش لے کر آتے ہیں جسے آپ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں ۔ آج بھی ہم آپ کیلئے جو ڈش لیکر آئے ہیں اسکا نام بھی تیکھا ہے اور ذائقے میں بھی تیکھی ہے ۔ جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں ”مرچ گوشت “ کی ۔ تو گھر میں مرچ گوشت بنانے کیلئے آپ کو جو اشیاءدرکار ہیں وہ ہم بتائے دیتے ہیں آپ ان اشیاءکو اپنے پاس جمع کر لیں ۔ 
اجزاء:گوشت: آدھا کلو (بغیر ہڈی)، دہی: آدھا کپ، پیاز: 2عدد، ادرک، لہسن: (پیسٹ) ایک ایک کھانے کا چمچا ، کالی مرچ: (پسی ہوئی) 1 چمچ، گرم مسالا: 1 چمچ، کڑی پتہ: 4 پتے، ہری مرچ:12سے 15 عدد، ثابت لال مرچ: 12سے 15 عدد، نمک: حسب ذائقہ ، ہرا دھنیہ : 1 گٹھی، لیموں: 1 عدد، پانی: ڈیڑھ کپ، تیل:3 کھانے کے چمچے۔
 بنانے کی ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا گولڈن براون کرلیں۔ اب اس میں گوشت، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔ اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور ہری، ثابت لال مرچوں کو ہلکا فرائی کریں اور اسے گوشت میں شامل کردیں۔ اس کے بعد اس میں کالی مرچ، گرم مسالا، ہرا دھنیہ اور لیموں کو رس شامل کریں اور 5 سے 7 منٹ تک ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ لیجیے مرچ گوشت کھانے کےلئے تیار ہے۔خود بھی کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں ۔

مزید :

Ramadan -پکوان -