حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے ،اب پرچیاں بھی انہیں نہیں بچاسکتیں: مولانا فضل الرحمان

حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے ،اب پرچیاں بھی انہیں نہیں بچاسکتیں: مولانا فضل ...
حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے ،اب پرچیاں بھی انہیں نہیں بچاسکتیں: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب، عمران خان ڈرامے کر رہے ہیں، اب پرچیاں بھی انہیں نہیں بچاسکتیں، ہمارے قدم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، قوم جلد ہی نجات کا جشن منائے گی.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم اپنی فتح اور تمہاری شکست کا اعلان کر رہے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ میرے جوانوں اور کارکنوں کبھی مایوس نہیں ہونا، ہم نے بین الاقوامی ایجنڈے کو ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ تم نے مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا، ہمارے مدارس بڑھنا شروع ہوگئے، تمہارا ایجنڈا اسلام کو پاکستان سے نکالنا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ امریکہ نے اسلامی دنیا میں ایسے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں، پاکستان کو کمزور کرنا امریکہ کی پالیسی تھی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت تم کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، تم نے ایسے حالات پیدا کیے کہ ملک کی معیشت رک گئی۔

مزید :

قومی -