پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان

پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان
پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے میں مغرب کے وقت غلطی سے فجر کی اذان دے دی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مغرب کے وقت سینیٹر فیصل جاوید نے ابرار الحق کو اذان دینے کا کہا، انہوں نے غلطی سے "الصلوٰۃ خیر من النوم" کے کلمات بھی ادا کردیے جو کہ فجر کی نماز کیلئے مخصوص ہیں۔ مغرب کے وقت فجر کی اذان دینے پر جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نے شور کرنا شروع کردیا جس پر اذان فیصل جاوید نے خود پوری کی۔

مبینہ طور پر جلسہ گاہ میں براہ راست اذان دینے کی بجائے ریکارڈنگ  چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے غلطی سرزد ہوئی۔ اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید :

قومی -