شعبہ بجلی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی 

شعبہ بجلی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی 

  

       اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 429.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.03 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں 429.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2022 میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 22.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 102.3 ملین ڈالر،پانی سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 66.7 ملین ڈالر اورکوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 260.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -