فالسے کے کاشتکاروں  شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

  فالسے کے کاشتکاروں  شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

  

قصور (اے پی پی):فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طورپر شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ فالسے کے کاشتکار وباغبان سخت کہر اور سردی کے باعث سوکھ جانیوالی اوپر کی شاخوں کی فوری شاخ تراشی کریں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمداکرم طاہرنے اے پی پیکوبتایا کہ شاخ تراشی کا عمل مارچ کے پہلے ہفتہ کے دوران مکمل کرنا ضروری ہے ہر سال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اور پھل کو بھی نقصان نہیں پہنچتا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگرپودے بے ہنگمزیادہ اونچے اور عجیب و غریب شکل میں موجود رہیں تو پھل کو سیڑھی کے بغیرتوڑنا مشکل ہوجاتاہے۔ورپودوں کی ٹہنیاں چھوٹی وپتلی رہ جاتی ہیں اس طرح ان پر پھول بھی کم آتے ہیں اور پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -