فیروزوالہ،رشتہ دینے سے انکار پر زمیندار کا 9سالہ بیٹا قتل

    فیروزوالہ،رشتہ دینے سے انکار پر زمیندار کا 9سالہ بیٹا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) کالا خطائی روڈ کی آبادی کوٹ ہدایت میں رشتہ دینے سے انکار کرنے پر ملزم کاشف نے ساتھی کی مدد سے تیز دھار آلے سے وار کے زمیندار کے 9سالہ بیٹے حسنین  اشرف کو قتل کرکے نعش کھیت میں پھینک دی اور فرار ہوگئے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ ہدایت کے رہائشی محمد اشرف کا9 سالہ بیٹا حسنین اشرف گھرسے  باہر گیا تو اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد کاشف نے اپنے ساتھی کی مدد سے اسے ویران جگہ پر لے جاکر اسے تیز دھار آلے سے قتل کرکے اس کی نعش کھیت میں پھینک دی  فیروزوالا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر  پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی  پولیس فیروزوالا پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر کاشف اور اس کے ساتھی کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔  

مزید :

علاقائی -