ننکانہ، ٹریفک حادثات میں بچے، خواتین سمیت9افراد زخمی

ننکانہ، ٹریفک حادثات میں بچے، خواتین سمیت9افراد زخمی

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے 2 حادثات میں کمسن بچے اور خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ موضع منیانوالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے  ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2سالہ حسن، 53سالہ اللہ دتہ، 60سالہ رشیداں بی بی، 58سالہ شیراں بی بی اور 28سالہ سمیرا بی بی شامل ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا دریں اثناء مین جی ٹی روڈ پر پنواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو ہوکر مزدے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 34سالہ تنویر، 30سالہ توقیر، 22سالہ عابدہ بی بی اور 20سالہ روبینہ بی بی شامل ہیں جنہیں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا  ۔

مزید :

علاقائی -