ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

  ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئن پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبسڈر بن گئے۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے احسن رمضان کوایمبیسڈر کیپ اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ احسن رمضان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا  ورلڈ سنوکر چیمپئن کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ایمبسڈر بن کر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں عالمی چیمپئن احسن رمضان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پلے ایریا میں سنوکر کھیلی اور پولیس کمیونیکیشن افسران کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے سیف سٹی ویب ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی  دورہ کے موقع ورلڈ سنوکر چیمپئن کے کوچ شاہد حسین، مینیجر عمران نوشاہی اور فیصل اکرم بھی عالمی چیمپئن کے ہمراہ تھے۔

مزید :

علاقائی -