محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ثناء فخر

    محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ثناء فخر

  

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ لوگوں کے زندہ رہتے ہیں، مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، ہمارے معاشرے میں صبر و تحمل نا پید ہوتا جارہا ہے جو خطرناک رجحان ہے۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ آج کے دور میں سماجی اور معاشی مسائل کے باعث لوگ شدید ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیں نکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسان مشین بن گیا ہے اور اس کے پاس اپنے ہی لئے وقت نہیں، سوشل سر گرمیاں نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے تو بڑے آج کل کے بچوں کے رویے بھی تبدیل ہو رہے ہیں اس لئے والدین اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل تحمل مزاج ہو اور یہ کامیابی کی بڑی ضمانت ہے۔

مزید :

کلچر -