اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر دیکھ کر اپوزیشن بو کھلا گئی،مبارک آفتا ب گل 

 اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر دیکھ کر اپوزیشن بو کھلا گئی،مبارک آفتا ب گل 

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک ا نصا ف اقلیتی ونگ 

کے سنیئر مرکزی رہنما مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر دیکھ کر اپوزیشن بو کھلا گئی ہے،تحریک عدم اعتماد کا جنازہ نکلنے کیساتھ ہی چوروں لٹیروں کی سیاست کا بھی ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا،ملک کے عوام حق کیساتھ پاکستان کیساتھ اور عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مارچ کے مہینہ میں قوم نے قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنانے کاعہد کیا تھا آج قائد اعظم ثانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپٹ اور بد عنواں سیاستدانوں سے پاک کرنے کا عہد بھی کر دیا ہے۔

 پاکستان کا مستقبل رو شن ہے اپوز یشن جماعتیں اپنی چوری بچانے کیلئے ملک د شمنی پر اتر آئی ہے انہیں ہمیشہ کی طرح اب بھی منہ کی کھانا پڑی گی تحریک عدم اعتماد بری طرح نا کام ہو گی اورعمران خان کی قیاد ت میں حکومت اپنی آئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -