28مارچ کو حکومتی تابوت میں اپوزیشن آخری کیل ٹھونکے گی، سلیم ر ضا
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ 28مارچ کو حکومتی تابوت میں اپوزیشن آخری کیل ٹھونکے گی،عمران خان کے تقاریر کسی شکست خوردہ شخص سے کم نہیں وہ تسلیم کررہے ہیں کہ ان کاآخری وقت ہے،وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کے بیانات انکی دہشتگردانہ سوچ کی عکاس ہے۔
۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جب لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کررہے تھے تو اس کو وکٹ گرانا قرار دے رہے تھے، آج جب وہ حکومت کے خلاف ہیں تو ان کو ضمیر فروش قرار دیا جارہا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد میں واضح شکست دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے،اب سرکاری وسائل کے ذریعے ملازمین اور کرائیے کے چند ہزار افراد کو جمع کرکے ثابت کرنے کی نا کام کوشش کررہاہے کہ عوام میرے سا تھ ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن جعلی حکمران اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ گیس، بجلی، اشیا خوردونوش اور دوائیوں سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے،حکمرانوں سے حقوق کے حصول،بھتہ خوری،بے عزتی،بے روزگاری،بدعنوانی سے نجات کیلئے نوجوان پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔