اسلام آباد میں عوام کا جوش دیکھ کر اپوزیشن کی سیٹی گم ہو گئی، جمشید اقبال چیمہ

    اسلام آباد میں عوام کا جوش دیکھ کر اپوزیشن کی سیٹی گم ہو گئی، جمشید اقبال ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر کارکنان اور عوام کا جوش و خروش دیکھ کر اپوزیشن کی سیٹی گم ہو گئی ہے،27مارچ کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا ہے، اپوزیشن مستقبل میں حکومت میں آکر عہدے بانٹنے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔ اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ملک کے کونے کونے سے عوام نے دیوانہ وار اسلام آباد کی طرف رخ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے سے نہیں روک سکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ27مارچ کو ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور یہ امید پید اہ گئی ہے کہ اب پاکستان کے ترقی کرتے جہاز کو ٹیک آف سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والی اپوزیشن عوام کا جوش و خروش اور ولولہ دیکھ کر دبک کر بیٹھ گئی ہے اور ان کی سیاسی نبض بھی ڈوب رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -