ون ڈے سیریز، شاداب خان کی ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک

ون ڈے سیریز، شاداب خان کی ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، نائب کپتان شاداب خان مکمل طور پر فٹ نہ ہو سکے۔پاکستان کے محدود اوورز کے نائب کپتان شاداب خان ابھی تک فٹنس کے مسائل سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے اور ان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔ذرائع کے مطابق 23 سالہ کھلاڑی گروئن انجری سے کافی حد تک نجات پا چکے ہیں لیکن وہ میچ فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ٹیم انتظامیہ شاداب کو میدان میں اتارنے سے گریزاں ہے کیونکہ اس سے ان کی انجری مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

تاہم وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو ان کی آخری ون ڈے میں شرکت کا امکان ہے۔پاکستان مینز ٹیم کے منیجر سے جب شاداب کی انجری کے بارے میں پوچھے گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی انجری سے متعلق کل تک آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -