ون ڈے سیریز، پاکستان کیخلاف عمدہ باؤلنگ چیلنج ہے، زمپا

  ون ڈے سیریز، پاکستان کیخلاف عمدہ باؤلنگ چیلنج ہے، زمپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں شامل لیگ اسپنر  ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم  اور وکٹ کیپر بیٹر محمد  رضوان کی اسٹرینتھ کا پتہ ہے، ان کے خلاف پلان خود بناؤں گا۔ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا نے کہا کہ ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ ہمارے کھلاڑی بھی زیادہ تجربے کار نہیں ہیں۔زمپا نے کہا کہ ہمارے بولنگ اٹیک میں بالروں نے بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں، کچھ بولرز نے ابھی ون ڈے میچز نہیں کھیلے لہٰذا سیریز ان کے لیے بڑی اہم ہے کیوں کہ بولروں کو اس سیریز سے بہت تجربہ ملے گا۔ آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی ہے اور ان کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے، پاکستان میں  ون ڈے سیریز ہمارے لیے ایک مشکل چیلنج ہے تاہم امید ہے کہ ہم مشکل چیلنج پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بیٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا، میرا رول جو مینجمنٹ نے دیا ہے اس کے مطابق کھیلنا ہے تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں خود پلان کروں گا۔