وزیر اعظم نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،محمود اشرف

وزیر اعظم نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،محمود اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں کہ وہ عوام کو ڈیلیور کیوں نہ کر سکے دعوے تو انہوں نے عوام کے ساتھ بہت بڑے بڑے کیے تھے۔ اگر انہوں نے عوام کے لیئے کچھ کیا ہوتا تو آج  انہیں یوں گھبرانے کی ضرورت نہ پڑتی۔
 اور نہ ہی انہیں جلسے جلوس کرنے پڑتے وزیرا عظم کی تقاریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقاریریں ہیں ان کی باتوں سے نہ تو ان کی اپنی پارٹی کے لوگ خوش ہیں اور نہ ہی 22کروڑ عوام ان سے راضی ہیں وزیر اعظم آج محض اپنی گرتی ہوئی کرسی کو بچانے کی خاطر جلسے جلوس کرتے پھر رہے ہیں۔