بین المذاہب رواداری کا فروغ،امریکہ، کینڈا سے 15 رکنی وفد کی لاہور آمد

بین المذاہب رواداری کا فروغ،امریکہ، کینڈا سے 15 رکنی وفد کی لاہور آمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت امریکہ سے آئے وفدکی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریسبیٹرین چرچ ریورنڈ مارک میولر نے کی جبکہ کینیڈا سے آئے وفد کی قیادت منموہن سنگھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار صاحب تھند نے کی۔امن کا پیغام لے کر آنے والے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے درمیان امن اور بھائی چارہ قابل ستائش ہے۔نولکھا چرچ آمد پر ماڈریٹر پریسبیٹرین چرچ نولکھا ریورنڈ ڈاکٹر  مجید ایبل نے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی ہر کام کرنے والی مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں چیرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم سردار کلیان سنگھ،مرزا اسد اللہ،دیوان حامد،حسنین شاہ۔مدثر ندیم چوہدری و دیگر شامل تھے۔شرکا نے امریکی اور کینیڈین وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور امن کے پیغام کو خوش دلی سے قبول کیا۔ پریسبیٹرین چرچ نولکھا میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور امریکی و کینڈین وفد کی ملاقات بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابل ستائش کاوش ہے۔چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں اور یہاں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتوں کا تحفظ پاکستان میں کیا جاتا ہے۔ہم کسی کو بھی اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -