لانگ مارچ مافیاز کیخلاف ہے،عنیزہ فاطمہ

 لانگ مارچ مافیاز کیخلاف ہے،عنیزہ فاطمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کشمیر اور ضمیر فروشوں اورمافیاز کے خلاف ہے۔ ایک ملک کا وزیر اعظم  جب اپنے ہی اداروں پر عدم اعتماد کررہا ہو تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، فرسٹریشن کا شکار عمران نیازی جس پراگندہ سیاست کو فورغ دے رہے ہیں اور گالم گلوچ کا کلچر پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 اس سے لگتا نہیں کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے ہوں۔نام نہاد اور نالائق نیازی کانچ کے گھر میں بیٹھ کرذاتیات کی سیاست نہ کریں۔گذشتہ روز خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کے سرغنہ اور پشت پناہی کرنے والے وزیراعظم ہاؤ میں بیٹھے ہیں۔ادویات چور،چینی چور،گندم چور،پیٹرول اور ایل این جی چور عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت اور معاشرت عالمی مالیاتی اداروں اور این جی اوز کے حوالے کر دی،قرضے، اربوں کے سکینڈلز، پی ٹی آئی کے قوم کو دیے گئے تحائف ہیں،لوگ مہنگائی کی شکایت کریں تو کہا جاتا ہے گھبرانہ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -