معیشت بہتر بنانے کیلئے تاجروں اقتصادی تحفظ  کی پالیسی دی جائے،میاں ہارون رشید

 معیشت بہتر بنانے کیلئے تاجروں اقتصادی تحفظ  کی پالیسی دی جائے،میاں ہارون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر میاں ہارون رشید نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے گراف کو نیچے لاکر ہی مسائل سے خلاصی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحال کاروبار زندگی ہی ملکی معیشت کو سانسیں اور انسانیت کو بہتر طرز زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔ معاشی بحرانوں سے نکلنے اور ملکی معیشت کو بیرونی طاقت ور معاشی اجارہ داروں سے آزاد کروانے کیلئے مقامی ایکسپورٹر تاجر سرمایہ کار صنعتکار تاجر تجارتی مراکز کو قومی اقتصادی تحفظ کی پالیسی دی جائے۔

 دنیا میں پاکستان کی معیشت اور مملکت کو وقار اور جاندار مقام اسی صورت دلوایا جاسکتا ہے جب ملک میں تاجر اور تجارتی و کاروباری شعبہ ہائے زندگی سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈر اتحاد اور اتفاق رائے سے بحرانوں کو مٹانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں۔ سیاسی حالات کی دگرگوں صورتحال کے حالات مارکیٹوں کی رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کے اعتماد اور توقعات پورا کرنے کیلئے کاروباری حالات کو ترقی کی طرف لانے کا وعدہ پورا کرے۔ بازار مارکیٹیں کاروبار کے اعشاریئے ترقی کے طرف نہ آنے کی وجہ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مہنگائی کی بھاری ترین شرح ہے۔ حکومت ملک میں معاشی جمود توڑنے کیلئے بنیادی ضروریات زندگی پر عوام کو ریلیف دے۔ سیاسی عدم استحکام کی فضا ختم کرکے مضبوط اور مستحکم حالات کی بنیاد رکھی جائے۔