تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی،اعلان ہونا باقی ہے،نیلم جبار

  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو چکی،اعلان ہونا باقی ہے،نیلم جبار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری خالد رانا کی طرف سے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر نیلم جبار کے اعزاز میں فالکن کلب میں عشائیہ دیا گیا جس میں سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب شہزاد سعید   چیمہ، پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر،پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد اعوان، امین سرگانہ، پیپلز پارٹی ابوظہبی کے صدر مظہر، پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ریاض راٹھور، پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن خالد بٹ اور رابطہ کونسل پنجاب پیپلز پارٹی کی ممبر یاسمین فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر شہزاد سعید چیمہ اور نیلم جبار نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عدم اعتماد کی تحریک ایک طرح سے کامیاب ہو چکی ہے اور بس اب اس کی کامیابی کااعلان ہونا باقی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -