آرٹیکل 63اے کی تشریح، صدارتی ریفرنس پر آج دوبارہ سماعت ہوگی

   آرٹیکل 63اے کی تشریح، صدارتی ریفرنس پر آج دوبارہ سماعت ہوگی

  

 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سماعت کر ے گا، لارجر بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔مذکورہ بینچ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے دائر ریفرنس کے ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ارکان اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کررہا ہے۔

صدارتی ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -