کپتان پھر جیت گیا، غیور عوام نے خود داری سے جینے کا فیصلہ کر لیا: عثمان بزدار

        کپتان پھر جیت گیا، غیور عوام نے خود داری سے جینے کا فیصلہ کر لیا: ...

  

      لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ کپتان پھر جیت گیا، کپتان پاکستان کا ہے اور پاکستان کپتان کا۔ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہے۔ کپتان نے پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں بھرپور شرکت پرپاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔پاکستان کے غیور عوام نے خودداری سے جینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تاریخ ساز جلسے پر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔باشعور عوام پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ایک بار پھر اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد اور والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے۔عوام نے ثابت کر دکھایا وہ ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کے حامی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نڈر، سچے اور کھرے سیاستدان ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو وقار کے ساتھ جینا سکھایا۔قائداعظمؒ اور علامہ اقبال کاؒ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی منزل سے ہمکنار ہوگا۔

عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ اول -