عمران خان!کسی شک یا غلطی میں  نہ رہنا،تم ہار چکے ہو، تم نے قوم کو بیوقوف بنایا، شہباز شریف

  عمران خان!کسی شک یا غلطی میں  نہ رہنا،تم ہار چکے ہو، تم نے قوم کو بیوقوف ...

  

لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے صدر،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بیوقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی، وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔قبل ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کو اپنے اور آپ کے قائد نوازشریف کا اہم پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے، بدترین غربت ایک سچ ہے۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ اٹھو اور مہنگائی مکا ؤمارچ میں جوق در جوق شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے پاکستان کے 22کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالی آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔ 

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -