نواز شریف (ق) لیگ کو پنجاب  کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضا مند

  نواز شریف (ق) لیگ کو پنجاب  کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضا مند

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف نے(ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی، اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلی 6ماہ کیلئے ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزارت اعلی 6ماہ کیلئے ہوگی۔ ذرائع نے بتایا اس سے قبل شہباز شریف نے 2ماہ کیلئے وزا رت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم (ق) لیگ نے صرف دو ماہ کیلئے وزارت اعلی کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔ذرائع کے مطابق (ن)لیگ کی قیادت(ق) لیگ کو 6ماہ کیلئے پنجاب کی وزارت اعلی دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ (ن) لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ (ق)لیگ وزارت اعلی کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔

نواز رضامند

مزید :

صفحہ اول -