مواصلات کا فن خواتین کو با اختیار اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ناگزیر: عارف علوی
کراچی (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مواصلات کا فن خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ناگزیر ہے یہ بات انہوں نے آئی بی اے سٹی کیمپس میں ترقیاتی مباحثوں اور تنقیدی موضوعات پر دوسری سالانہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی صدر مملکت نے کہا کہ مؤثر ابلاغ ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے کچھ لوگ مواصلات کی ہنر پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ان ٹولز کو سیکھنا ہوگا خوراک کی پیداوار اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹولز دستیاب ہیں ہمارے معاشرے میں یہ عام تاثر ہے کہ مولوی ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے میں رکاؤٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط ہے مولوی ہماری مدد کیلئے حاضر ہیں مغرب میں بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے انہوں نے کہا کہ خواتین میں ٹیلنٹ ہے اور وہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد میرٹ پر میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتی ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر رابطہ وقت کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس اکبر زیدی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔ ایس اکبر زیدی نے کہا کہ اس کانفرنس میں چھوٹے سے لے کر بڑے مسائل پر بحث مباحثہ کیا گیا ہے جس میں معذوری پر گفتگو بھی شامل ہے۔
عارف علوی