مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقہ ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر پراسرار دھماکہ

  مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقہ ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر پراسرار ...

  

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے باہر پر اسرار دھماکہ ہوا،تاہم جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے ہنداڑہ میں زچلڈارہ کے مقام پر قائم کیمپ کے باہر ہوا۔ایک پولیس افسر نے بتایا ابتدائی رپورٹس میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کیمپ کے باہر پڑا کوئی پرانا شیل پھٹ گیا ہو گا۔دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس افسر نے کہا معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 

ہندواڑہ دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -