اقوام متحدہ اسرائیل کو اعلانیہ غیر ذمہ دار ریاست سمجھتا ہے: فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی 

اقوام متحدہ اسرائیل کو اعلانیہ غیر ذمہ دار ریاست سمجھتا ہے: فلسطینی رہنما ...

  

       لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیفائیڈ میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیفائیڈ کلب کے صدر محمد حسان، لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور صحافی حضرات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے نشست کی صدارت کی۔ نشست کا مقصد فلسطین کی جدوجہد آزادی کو درپیش جدید مسائل اور اہل فلسطین سے مسلم امہ خصو صاً پاکستان کی اصولی کمٹمنٹ پر بحث کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد قدومی نے حالیہ او آئی سی اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی دیرینہ وابستگی کو سرا ہااور 30 مارچ کو آنیوالے یوم الارض کے حوالے سے بات کی۔ فلسطینی عام رعایا کی جہد مسلسل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "فلسطین دہائیوں سے غا صب اسرا ئیلی حکومتوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،عام فلسطینی عوام اسرائیل کو مشکل وقت دینے میں کامیاب رہے۔ اگر عوام ایسا کرسکتے ہیں تو عرب ورلڈ کی حکومتیں کیوں نہیں کرسکتی" اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تھامس لنک کی رپورٹ کی وضاحت میں کہا کہ" تبدیلی نمایاں ہوچکی ہے۔ آج دنیا اسرائیلی ریاست کو غاصب، فلسطینیوں سے روا رکھے جا نیوا لے سلوک کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دے رہی ہے۔اقوام متحدہ اعلانیہ طور اسرائیل کو غیر ذمہ دار ریا ست سمجھتا ہے۔" ڈاکٹر صاحب نے مسلم اور عرب ممالک کے عوام کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان ممالک کے عوام کے دل صاف ہے۔ چند حکمران اور چند ممالک ہیں جو ذاتی مفاد کی خاطر اسرائیل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں وگرنہ عام تصور بدل رہا ہے۔

ڈاکٹر خالد ق

مزید :

صفحہ آخر -