سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا، خورشید شاہ

  سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما و سابق اپوزیش لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی قاتل اور مقتول نہیں ہوتا، اتوار کو   پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے امر بالمعروف جلسے سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے  خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کرپشن میں 116سے 140نمبر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے لوگوں کو خط کھول کردکھایا تھا، مطالبہ کرتا ہوں یہ خط (آج) پارلیمنٹ میں دکھا دیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایسے لگ رہا تھا جیسے اپوزیشن جلسہ کررہی ہے،ہم انہیں ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے،عمران خان نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ٹائم دیا اسپیکر نے میں مطالبہ کروں گا خط کو پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ اسپیکر نیوٹرل ہے،نیوٹرل کے صحیح معنی عمران خان نے بتائے وہ باہر کے پڑھے ہوئے ہیں۔
 خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -