مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی

  

      سری نگر(آئی این پی)محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کو پھر سے دہرایا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں سے ڈائیلاگ کئے بنا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر 70 سالوں سے ایک حل کا منتظر ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہو گا اور اس کیلئے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔

محبوبہ مفتی 

مزید :

صفحہ آخر -