قوم نے شکست خوردہ سابق وزیر اعظم کا رونا دھونا سنا،سعید غنی
کراچی (این این آئی) وزیراطلاعات ومحنت سندھ،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی کا اسلام آباد جلسے میں وزیراعظم کے خطاب پراپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ خدا حافظ عمران نیازی،قوم نے شکست خوردہ سابق وزیر اعظم عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، دس لاکھ لوگوں کی بجائے ملک بھر سے آئے چند ہزار افراد نے نیازی حکومت کا جنازہ پڑھا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ساری زندگی اسلامی احکامات کی دھجیاں اڑانے والا نیازی، آج مذہب کا چمپئین بننے کی کوشش کررہا ہے،نیازی نے آج بھی حسب روایت سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا،ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں ہے،نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں کہ گل مک گئی اے۔ سعید غنی نے کہاکہ نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے، نیازی کی سیاست کا اختتام جھوٹ پرہے،سب کو رلانے کی بھڑکیں مارنے والا نیازی اسلام آباد میں گڑگڑا کر رو رہا تھا،عمران نیازی کی عوام دشمن حکومت کو اتحادیوں اور اپنے ساتھیوں نے بھی چھوڑ دیا ہے۔
سعید غنی