اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے، احسن اقبال
بدوملہی(آن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریڑی، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے کئے گئے وعدے یاد کروا دئیے آپ وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے قوم کو ان سوالوں کا جواب دیں 4 سالوں میں ایک کروڑ نوکریوں دینے کا وعدہ کیا تھا 4 سالوں میں 80 لاکھ نوکریاں تو دے دیں ہوں گی قوم آپ سے پوچھنا چاہتی ہے کہ ن لیگ کے 5 سالوں کی اوسط 5 فی صد تھی آپ کے 4 سالوں اوسط 2 فیصد کیوں ہو گئی ہے آپ نے معیشت کا کریش کیسے اور کیونکر کیا؟ 20 ہزار ارب کے نئے قرضوں کا بوجھ اس قوم پر چڑھایا ان قرضوں کے عوض آپ نے کونسا نیا منصوبہ بنایا الیکشن کمیشن آپ سے فارن فنڈنگ کا جواب مانگ رہا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے آپ نے بھارت اور اسرائیل کی لابی سے بھی پیسے لئے اور اس پیسے سے آپ نے ملک کے اندر انتشار پھیلایا آپ کی غیر ملکی اکاؤنٹ اور فنڈنگ تو پکڑی جا چکی ہے آپ بتائیں کہ آپ نے غیر ملکی تحفوں میں کیا خیانت کی ہے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے ایک اتحادی نے حکومت کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا دیگر اتحادی بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے عمران نیازی اگلے الیکشن کی تیاری کریں آپ نے جو 4 سالوں قوم کے پیروں میں کانٹے بکھیرے ہیں آپ نے جو غریبوں کو مہنگائی دی ہے آپ نے جو پاکستان کی بین الاقوامی رسوائی کی ہے انتشار برپا کیا ہے قوم آپ سے پورا پورا حساب لے گی اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے گا اس کی ضمانت ضبط ہو گی۔
احسن اقبال