پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم: چودھری سرور

  پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم: چودھری سرور

  

       لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات‘دونوں ممالک کے تعلقات‘مسئلہ کشمیر اور افغانستان سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے آذربائیجان کے سفیر کو امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی اقدامات اور کشمیر کی موجودہ صورتحال اور افغانستان کے معاملات کے بارے بھی بتایا گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے پاکستان، آذربائیجان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے پاکستان اور آزربائیجان کے مابین تجارت، کامرس، اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ خوش آئند ہے ہم دنیا سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے دنیا میں امن کے لیے مضبوط اور مستحکم افغانستان بھی ضروری ہے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کردار کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کو آپس میں منسلک کرنے کے لئے آذربائیجان پاکستان کیساتھ ملکر اپنا کردار ادا کر تارہے گا۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -