سعودی عرب، رمضان میں لاؤڈ سپیکر کاستعمال اذان تک محدود، مساجد سے لائیو ٹرانسمشن پر پابندی 

سعودی عرب، رمضان میں لاؤڈ سپیکر کاستعمال اذان تک محدود، مساجد سے لائیو ...

  

       ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے اذان کیلئے لاؤڈ سپیکر کی آواز دھیمی رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے سعودی وزارت امور نے مساجد کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ سپیکر کا استعمال صرف اذان دینے یا اقامت پڑھنے تک محدود کیا جائے۔لاؤڈ سپیکر پر ایمپلی فائر کا والیوم ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق رمضان کے دوران مساجد سے لائیو ٹرانسمیشن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ دوران نماز اماموں اور نمازیوں کی فلم بنانے کیلئے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ہدایات میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کرنے والے پرائیویٹ گروپس اور افراد کو کھانے کی تقسیم میں فضول خرچی اور اسراف سے گریز کرتے ہوئے توثیق شدہ ضوابط پر عمل پیرا ہونے کا کہا گیا ہے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ آخر -