اسلام آباد کے ایچ نائن پارک میں جے یو آئی کے کارکنوں کا پڑاؤ، ناشتہ

  اسلام آباد کے ایچ نائن پارک میں جے یو آئی کے کارکنوں کا پڑاؤ، ناشتہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔نمازِ فجر کے بعد جے یو آئی ایف کے کارکنان کی جانب سے ایچ نائن پارک میں لگے مختلف کیمپس میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رات گئے پہنچا تھا۔ 

جے یو آئی 

مزید :

صفحہ آخر -