کراچی، جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 30کلوہیرئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی(آئی این پی)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس(اے این ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20کلو آئس برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، کارگو سے برآمد کی جانے والی آئس تولیوں میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ایک اور کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3کلو آئس برآمد ہوئی جسے خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے جذب کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ آئس 3جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی، تمام منشیات قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
منشیات