پروفیسرز، لیکچررز ایسوسی ایشن کا 21 ویں روز بھی دھرنا جاری،ٹریفک نظام متاثر 

  پروفیسرز، لیکچررز ایسوسی ایشن کا 21 ویں روز بھی دھرنا جاری،ٹریفک نظام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے 21 ویں روز بھی سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔ اساتذہ دھرنا دے کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔عہدیداران نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق احتجاج کے باعث گزشتہ 21 روز سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈی ایس پی انارکلی کی نگرانی میں اضافی 3 سینئر وارڈنز، 22 وارڈنز ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنارہے ہیں، ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ دونوں اطراف میں ڈائیورشن لگائی گئی ہے، سول ڈیفنس چوک کی جانب سیکرٹریٹ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، آؤٹ فال روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو پی ایم جی چوک سے استنبول اور ٹولٹن چوک ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے،داتا صاحب سے آنیوالی ٹریفک کو کچہری چوک سے نیو استنبول چوک ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے، چوبرجی چوک سے آنیوالی ٹریفک کو ایم اے او کالج چوک سے ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے۔
پروفیسرز دھرنا

مزید :

صفحہ آخر -