ڈیرہ‘ ہوائی فائرنگ کرنیوالا گرفتار

ڈیرہ‘ ہوائی فائرنگ کرنیوالا گرفتار

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی کورائی کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی شکایت پر کاروائی، ہوائی فائرنگ کرنیوالا گرفتار، پسٹل بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کو علاقہ کورائی میں ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنیوالے عثمان ڈمرہ سکنہ ظفر آباد کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1پستول30بور اور 4کارتوس برآمد کرکے ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -